انسانی اسمگلنگ

انسانی اسمگلنگ

انسانی اسمگلنگ

انسانی اسمگلنگ

پیچھے

انسانی تجارت تشدد ،  دھمکیوں یا دیگر زبردستی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی غیر قانونی تجارت/  انتقال ہے،  عام طور پراس کا مقصد جنسی یا مزدوری کے استحصال  کا ہوتا ہے ،  جب کہ  جبری مشقت  ایک شخص کو قید میں کم یا بغیر کسی تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

کام کا معائنہ کار ، ایک مجاز  ادارہ ہے جو کہ کہ کام کے حالات پر قابو پانے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے – خاص طور پر کمزور/ حساس گروہوں کے معاملات میں – مزدوروں کے استحصال کے مقصد کے لیے انسانی تجارت کے خلاف مزاحمت  پر زور دیتا ہے۔  یہ کارکنوں کو ان کے مزدوری کے حقوق کے بارے میں آگاہ کر کے احتیاطی طور پر کام کرتا ہے، بلکہ کنٹرول کے دوران مزدوروں کے استحصال کی علامات کو دیکھ کر انسانی تجارت کے ممکنہ متاثرین کی شناخت کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے۔

استحصال ِ مزدوری کے متاثرین کی علامات

□       مسلسل نگرانی – کام کے دوران نگرانی  اور  ان کے »  فارغ  «  وقت میں ۔

□       کام کی جگہ پر بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے میں ناکامی۔

□       غیر اعلانیہ – غیر بیمہ شدہ کام۔

□       محرومیت – آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی۔

□       نظر بندی/ حراست – سفری اور شناختی دستاویزات سے محرومیت ۔

□       آجر کی تفصیلات کا تعین کرنے سے محرومیت ۔

□      رقم نیچے رکھنا۔

□        نوع و ساعات کار(کام کی قسم اور اوقات کار) کے حوالے سے جھوٹے وعدے ۔

□        معاوضے کے حوالے سے جھوٹے وعدے ۔

□       ایک ساتھ کئی لوگوں کی ایک جگہ میں رہائش۔

□       دور افتادہ رہائش – الگ تھلگ (عام طور پر دیہی) علاقوں میں ۔

□        ان علاقوں میں رہائش جہاں بنیادی حفظان صحت کی ضمانتوں کا وجود نہیں ہوتا۔

□       ذرائع ابلاغ سے محرومی۔

□       جسمانی – نفسیاتی تشدد کے نشانات/علامات ۔

        کام کی جگہ پر حفاظت اور حفظان صحت کی  ضمانتوں کا  تقریبا ًغیرموجود ہونا

        ملازمت کے معاہدہ کا وجود نہ ہونا۔

اس تناظر میں اے 21 یونان  میں جنوری 2023 سے  تعاون کررہا ہے  ۔  اے 21[اکیسویں صدی میں غلامی کا خاتمہ] ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم ہے جس کی بنیاد تھیسالونیکی میں 2008 میں رکھی گئی تھی اور فی الحال دنیا کے14 ممالک میں 19 مقامات پر فعال ہے۔

اے21 کی حکمت عملی انسانی تجارت کے رجحان سے نمٹنے کے لیے عملی کارروائی کے تین اہم شعبوں پر مرکوز ہے : معلومات ، شناخت اور متاثرین کی بحالی ۔

 

  1. کمزور/حساس گروپوں کو مطلع کرنا اور مانگ کو کم کرنا۔
    نئی نسل ،  پیشہ ور افراد ،  عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمزور گروہوں  کے لیے  واقعات، پیشکشوں اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے روک تھام اور معلومات پر زور دیا جاتا ہے ۔ 
  2. بچائے گئے متاثرین کی شناخت اور انصاف کی فراہمی۔۔
    انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ٹیلی فون لائن 1109 کے ذریعے  ،  اے 21انسانی تجارت  کےمتاثرین کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کرنے کے لیے حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ غیر قانونی  انسانی تجارت کرنے والوں کے خلاف قانونی  چارہ جوئی  اور عدالتی کارروائیوں میں بچ جانے والوں کی قانونی نمائندگی کی کوشش کرتا ہے – اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مقدمہ عدالتوں تک پہنچے اور قصوروار سزا پائے بغیر نہیں  رہ سکے  ۔ 
  3. غیر قانونی تجارت/ ٹریفکنگ سے بچ جانے والوں کی دیکھ بھال اور ان کو تقویت دینا ۔
    اے  21  انسانی تجارت سے بچ جانے والوں کو رہائش، طبی دیکھ بھال، نفسیاتی مدد ،  وطن واپسی تک رسائی کی پیشکش کر سکتا ہے ،  ساتھ ساتھ    ہمیشہ ان کی انفرادی ضروریات کے مطابق اور معاشرے میں دوبارہ انضمام کے مقصدکے لیے راہ ہمواری ۔  مندرجہ بالا مقاصد کے لیے اے 21 ایک ہنگامی مہمان خانہ اور ایک یومیہ مرکز کو برقرار رکھتا ہے۔    

 

1109 –  انسانی تجارت کی معلومات کے متعلق ٹیلی فون لائن

2012 میں ، اے 21  کی پہل پر یونان میں انسانی تجارت کوروکنے کے لیے ٹیلی لائن  1109  بنائی گئی ، یونانی سرزمین میں انسانی تجارت کے متعلق خصوصی مقصد کے ساتھ واحد ٹیلی لائن۔  کالز کا انتظام خصوصی تربیت یافتہ عملہ کے ذریعے کیا جاتا ہے جو  یونانی اور انگریزی  بولتے ہیں ،  جبکہ 200  سے زیادہ زبانوں میں براہ راست فاصلاتی تشریح / فاصلاتی ترجمانی  کی سہولت موجود ہے ۔

لائن 1109 کے ذریعے انسانی تجارت کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں ، انسانی تجارت کے واقعات کی پہچان کی علامات کے علاوہ  زندہ بچ جانے والوں/والیوں کے لیے اے 21 کی مہیا کردہ خدمات  ۔علاوہ ازیں لائن 1109کے ذریعے سےاطلاع کنندگان کو سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ انسانی تجارت کے متعلق اپنے خیالات یا ممکنہ واقعات کو رازداری سے بیان کریں ۔

لائن 1109 انسانی تجارت کے ممکنہ واقعات کے بارے میں گمنام یا نامزد رپورٹوں کو فون، ای میل، یا ویب سائٹ پر خصوصی رابطہ فارم کے ذریعے قبول کرتی ہے ۔    www.1109.gr

رابطہ کاری:

فون:

1109 :

ویپ گاہ : www.1109.gr

Facebook:  فیس بک :

1109 Greece

میل:

info@1109.gr

Skip to content