استحقاق

استحقاق

انفرادی ملازمت کا معاہدہمعاوضہعام سالانہ تعطیلات – تعطیلات کا الاؤنسکام کرنے کے وقت کی حدودعلالت

عام سالانہ تعطیلات – تعطیلات کا الاؤنس

پیچھے

 

ملازمین کو حق حاصل ہے کہ:

  • دستخط کردہ معاہدہ کے آغاز سے لے کر وقت کے تناسب (فیصد) کے لحاظ سے ملازمت کے دورانیہ کے مطابق بامعاوضہ سالانہ چھٹی حاصل کریں۔
  • چھٹی لینے کے دورانیے کی درخواست دیں، جہاں آجر درخواست کرنے کی تاریخ سے دو (2) ماہ کے اندر اور کسی بھی صورت میں اس کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی کے اندر چھٹی دینے کا پابند ہے۔
  • چھٹی کی اُجرت ‘عام اُجرت’ کے طور پر وصول کریں، یعنی متعلقہ وقت پر معاہداتی کام سر انجام دینے پر جو اُجرتیں انہیں ملتیں۔
  • تنخواہ دار افراد کے لیے، آدھی تنخواہ کی حد کے ساتھ چھٹی کی کل تنخواہ کے برابر چھٹی کا الاؤنس، اور یومیہ اُجرت والے افراد کے لیے تیرہ (13) دن کی اُجرت حاصل کریں۔
  • عام سالانہ تعطیلات کے آغاز سے پہلے، ان کی اُجرت اور تعطیلات کا الاؤنس ادا کیا جائے۔
  • اگلے کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی تک چھٹی نہ ملنے پر، آجر کی طرف سے کوئی غلطی نہ ہونے پر ایک واحد ادائیگی کی صورت میں، اور آجر کی طرف سے کوئی غلطی ہونے پر دوہری ادائیگی کی صورت میں، یعنی %100 اضافے کے ساتھ ان کی تعطیلات کی اُجرت ادا کی جائے۔
  • کسی بھی طرح سے ملازمتی تعلق داری کے اختتام (برخاستگی، استعفیٰ وغیرہ) کی صورت میں، انہیں معمول کی چھٹی ملنے سے پہلے اپنی اُجرت اور چھٹی کا الاؤنس ادا کیا جائے۔

Skip to content