کسی بھی طرح سے مزدوری کے قانون کی خلاف ورزی سے متعلق کسی بھی شکایت کا جائزہ لینا لیبر انسپکٹوریٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ لیبر انسپکٹوریٹ ان معلومات اور ذرائع کو خفیہ رکھتا ہے جن کے ذریعے شکایات کی طرف اس کی توجہ مبذول کروائی گئی۔
درکار معلومات
شکایت کرنے کے عمل کے دوران، جائزہ کے مؤثر ہونے کے لیے شکایت کنندہ کے لیے درست طریقے سے درج ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہیں:
- کمپنی یا آجر کا نام اور VAT نمبر
- جائزہ کی جگہ کا پتہ
- جائزہ کے دوران جن مسائل/مشکلات کی تفتیش کی جائے گی
جمع کروانے کے طریقے
شکایت کنندہ درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے، گمنام طور پر یا نام کے ساتھ شکایت جمع کروا سکتا ہے:
- سنگل سٹیزن سروس لائن 1555 کے ذریعے۔
کام کے دنوں کے دوران 9:00 سے 15:00 تک لیبر انسپکٹوریٹ کے کال سینٹر کو کال آگے بھیج دی جاتی ہے، جہاں مجاز اہلکار شکایات اور مذکورہ بالا تمام ضروری ڈیٹا اور معلومات ریکارڈ کرتے ہیں۔
تمام شکایات ایک الیکٹرانک سسٹم میں رجسٹر کی جاتی ہیں اور شکایت کے موضوع کے لحاظ سے جائزہ کے مجاز محکمے، لیبر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ (TEES) یا پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے محکمے (TEAYE) کو آگے بھیج دی جاتی ہیں۔
- گمنام شکایت کی آن لائن سروس کے ذریعے۔
‘الیکٹرانک سروسز’ کے بٹن کو منتخب کر کے، صارفین کو لیبر انسپکٹوریٹ کی الیکٹرانک سروسز کے ابتدائی صفحہ پر بھیج دیا جاتا ہے۔ وہاں سے وہ ‘گمنام شکایت’ کو منتخب کر سکتے ہیں، جہاں شکایت کی تفصیلات کو بھرنے کے لیے متعلقہ فارم کھل جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ گمنام شکایت درج کروانے کے لیے شکایت کنندہ کا رجسٹرڈ صارف ہونا ضروری نہیں۔ ایک مرتبہ جب تمام لازمی حصوں کے ساتھ شکایت فارم مکمل ہو جاتا ہے، تو اسے جمع کروایا جاتا ہے اور ایک حوالہ نمبر تفویض کر دیا جاتا ہے اور اسے پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، شکایت کنندہ کی جانب سے منتخب کردہ شکایت کے موضوعات کی قسم کے لحاظ سے یہ جائزہ کے مجاز محکمے، لیبر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ (TEES) یا پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے محکمے (TEAYE) کو خود کار طور پر آگے بھیج دی جاتی ہے۔ گمنام شکایت درج کروانے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
- رجسٹرڈ صارف کی آن لائن شکایت کی سروس کے ذریعے۔
اگر شکایت کنندہ نے لیبر انسپکٹوریٹ کی الیکٹرانک سروسز کا صارف کا اکاؤنٹ بنایا ہے، تو وہ اپنے ذاتی کوڈز کے ساتھ وہاں لاگ ان کر سکتا/سکتی ہے اور خصوصی فارم کو بھر کر نام کے ساتھ، شکایت جمع کروا سکتا/سکتی ہے۔
ہدایات کے لیے، یہاں کلک کریں۔ جمع کروانے پر، شکایت کو ایک حوالہ نمبر تفویض کر دیا جاتا ہے اور اسے صارف کی ‘اپ ڈیٹس’ میں متعلقہ فہرست سے پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، شکایت کنندہ کی جانب سے منتخب کردہ شکایت کے موضوعات کی قسم کے لحاظ سے یہ جائزہ کے مجاز محکمے، لیبر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ (TEES) یا پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے محکمے (TEAYE) کو آگے بھیج دی جاتی ہے۔ TSEPE کی الیکٹرانک سروسز کے لیے صارف کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
- جائزہ لینے والے مجاز محکمے میں جا کر یا کال کر کے۔
شکایات بذریعہ فون یا کام کی جگہ پر متعلقہ محکمہ میں جا کر بھی کی جا سکتی ہیں، جہاں درج بالا تمام مطلوبہ معلومات ریکارڈ کی جائیں گی۔
محکموں کی اہلیت کے شعبہ جات، نیز ان کے ڈاک کے پتہ جات کے لیے، یہاں کلک کریں۔
- کام کی جگہ پر جائزہ لینے والے محکمے کو ای میل بھیج کر۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اوپر حوالہ کردہ تمام ضروری معلومات اور کوئی بھی دیگر معلومات کا ذکر کرنا جو وہ مفید سمجھتا/سمجھتی ہے، شکایت کنندہ اپنی شکایت بذریعہ ای میل مجاز محکمے کو بھیج سکتا ہے۔
Fلیبر انسپکٹوریٹ کے محکموں کے رابطے کی تفصیلات (ٹیلی فون اور ای میل پتہ) کے لیے، یہاں کلک کریں۔